ابنا: نيٹو کے سکريٹري جنرل فوگ راسموسن نے اپنے دورہ ترکي ميں ترک وزيرخارجہ احمد داؤد اوغلو سے ملاقات کے بعد ايک بيان ميں داعش سے مطالبہ کيا کہ عراق کے شہر موصل ميں ترک سفارتکاروں کو جلد سے جلد رہا کردے ۔
نيٹو کے سکريٹري جنرل نے ترکي کے وزيرخارجہ داؤد اوغلو سے ملاقات ميں عراق کي تازہ ترين صورتحال کا جائزہ ليا ۔واضح ہوکہ موصل ميں دہشت گرد گروہ داعش کے ذريعے ترکي کے قونصل خانے پر قبضہ کرلئے جانے کے بعد تکفيري دہشت گردوں نے انچاس ترک سفارتکاروں اور ملازمين کو اغوا کرليا ہے۔
.......
/169